
دہلی تشدد: مہلوکین کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپیے دئیے جائیں گے
نئی دہلی: 27؍فروری (ذرائع) شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد معاملے پر جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی حکومت مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئے دے گی۔ انہوں نےکہا کہ شدید طور پر زخمیوں کو 2 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ معذور ہوگئے لوگوں کو پانچ لاکھ، جن کا گھر جلا، انہیں پانچ لاکھ اور نابالغ مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ – پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے رکشہ نقصان پر 25 ہزار اور تشدد میں یتیم ہوئے بچوں کو تین لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔ اور تمام زخمیوں کا مفت علاج کرائے گی دہلی حکومت۔ سرکاری دواخانوں کے علاوہ غیر سرکاری دواخانوں میں بھی سرکار ہی علاج کروائے گی۔
اروند کیجروال کی پریس کانفرنس والی ویڈیو میں بھی یہ سنا جاسکتا ہے۔
पीड़ित परिवारों की सहायता के लिए दिल्ली सरकार ने राहत की योजना बनाई है। मुझे आप सब के साथ और विश्वास की उम्मीद है। pic.twitter.com/xZo4glgPtF
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) February 27, 2020