ریاست و ملک
قرآن مجید کی 26؍آیتوں کو نکالنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج
نئی دہلی: 12؍اپریل (عصرحاضر) جسٹس روہنٹن فالی نریمن کی سربراہی میں بنچ نے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی پر قرآن مجید کی 26 آیات کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں اپنی درخواست کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بنچ نے رٹ پٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "یہ قطعی غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے”۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رضوی نے یہ الزام لگایا تھا کہ قرآن کی کچھ آیات ملکی خودمختاری ، اتحاد اور سالمیت کے لئے خطرہ ہیں ، ان آیات کو غیر آئینی ، قرار دے کر قرآن پاک سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔