ریاست و ملک
کسان تنظیموں اور مرکزی وزراء کے درمیان کل پھر ہوں گے مذاکرات
نئی دہلی: 14؍جنوری (عصر حاضر) کسان تنظیموں سے بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کے لیے ایک طرف سپریم کورٹ نے کمیٹی کی تشکیل دے دی ہے تو دوسری طرف حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ 15؍جنوری بہ روزِ جمعہ 12؍بجے دن کسان تنظیموں کے متعدد لیڈران اور مرکزی وزراء کے درمیان وگیان بھون میں مذاکرات ہوں گے۔