ریاست و ملک

ملک بھر میں پچھلے چار دنوں سے مسلسل بڑھ رہی ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

نئی دہلی: 14؍جنوری (عصرحاضر) پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اگرچہ پچھلے 5 دن سے ایندھن کی منڈی میں قیمتیں مستحکم رہی۔ لیکن آج دوسرے دن پٹرول ڈیزل (Petrol-Diesel Price) کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے
گذشتہ روز دونوں ایندھن کی قیمت میں اسی طرح اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح سے ، دو دن میں پٹرول اور ڈیزل 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ آج بھی سرکاری تیل کمپنیوں نے دونوں ایندھن کی قیمت میں 25-25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کے روز فی لیٹر پٹرول کی قیمت 84.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت 74.88 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
دہلی میں پٹرول 84.70 روپے اور ڈیزل 74.88 ، ممبئی میں پٹرول 91.32 روپے اور ڈیزل 81.60 روپے فی لیٹر کولکاتا میں پٹرول 86.15 روپے اور ڈیزل 78.47 روپے فی لیٹر،حیدرآباد پٹرول88.11 روپے اور ڈیزل 81.72روپے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 87.40 روپے اور ڈیزل 80.19 روپے فی لیٹر ، بنگلور و میں پٹرول 87.56 روپے اور ڈیزل 79.40 روپے فی لیٹر ، نوئیڈا میں پٹرول 84.45 روپے اور ڈیزل 75.32 روپے فی لیٹر ،گروگرام میں پٹرول 82.87 روپے اور ڈیزل 75.48 روپے فی لیٹر ، لکھنؤ میں پٹرول 84.36 روپے اور ڈیزل 75.24 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 87.23 روپے اور ڈیزل 80روپے فی لیٹر
خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہی
وہیں ایچ پی سی ایل صارف HPPrice لکھ کر 9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×