احوال وطن

دہلی کے مختلف مقامات پر زبردست احتجاجی مظاہرے‘ سیاہ قوانین کے مخالفین اور حمایتی آمنے سامنے

نئی دہلی: 23؍فروری (ذرائع) شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دہلی کے موج پور علاقہ میں اتوار کو کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ دراصل سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج اور سی اے اے کی حمایت میں احتجاج کرنے والے لوگ آمنے سامنے آگئے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے پتھراو شروع ہوگیا ، جس کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے حالات پر قابو پانے اور بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا ۔ وہیں موج پور میں حالات میں کشیدگی کے باعث دہلی میٹرو نے موج پور- بابر پور میٹرو اسٹیشن کو بند کردیا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی تصویروں میں سڑک پر اینٹ اور پتھر کے ٹکڑے بھی نظر آئے۔  پولیس نے لوگوں کو سمجھانے کی بھی کوشش کی ، تاہم بعد میں حالات خراب ہوتا دیکھ کر آنسو گیس کے گولے چھوڑے ۔ علاقہ میں حالات ہنوز کشیدہ ہے ۔ ادھر جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے پاس بھی خواتین سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کررہی ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت قانون واپس نہیں لے گی وہ سڑک سے نہیں ہٹیں گی ۔ جعفر آباد میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×