احوال وطن

ٹائم میگزین کے بعد اب بی بی سی کی 100 ویمن آف دی ایئر میں شاہین باغ کی دادی بلقیس کا نام شامل

نئی دہلی: 25؍نومبر (عصر حاضر) شہریت قوانین کے خلاف دنیا بھر میں اپنی مثال پیش کرنے والے شاہین باغ کی دبنگ دادی بلقیس بیگم کو ایک اور اعزاز حاصل ہوا۔ ٹائم میگزین 2020 میں دنیا بھر کے 100؍سب سے با اثر شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے کے بعد اب شاہین باغ کی بلقیس دادی نے  ’بی بی سی- 100 ویمن آف دی ایئر‘ میں بھی نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ شاہین باغ کی بلقیس بانو 82 سال کی ہیں اور اس وقت شہ سرخیوں میں چھا گئی تھیں جب انہوں نے شاہین باغ میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنی شروع کی تھی۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف شاہین باغ میں کئی مہینوں تک مظاہرہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×