احوال وطن

سپریم کورٹ میں دائریو پی ایس سی امتحانات ملتوی کرنے کی عرضی خارج

نئی دہلی 30:؍اکتوبر(اے این ایس)سپریم کورٹ کی جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہو رہے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے پرائمری امتحانات کو 4 اکتوبر سے مزید آگے بڑھانے سے متعلق 20؍امیدواروں کی جانب سے دائر عرضی کو بدھ کے روز خارج کردیا۔ بنچ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مختلف مسابقتی امتحانات کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ان امتحانات کے انعقاد میں مرکزی وزارت داخلہ کی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کا بہتر طریقے سے استعمال کیا گیا۔عدالت نے حالانکہ واضح کیا ہے کہ کورونا سے متاثر امیدواروں کو کسی بھی حال میں امتحانات مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، کیونکہ اس سے دوسرے امیدواروں تک انفیکشن پہنچ سکتا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ اس سال کے امتحانات کو اگلے سال کے امتحانات کے ساتھ مشترکہ طور سے منعقد کرنا ممکن نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×