ریاست و ملک

سابق مرکزی وزیر میجر جسونت سنگھ کا انتقال

نئی دہلی،27 ستمبر (اے این ایس) نئی دہلی کے آرمی کے اسپتال ( ریسرچ اینڈ ریفرل ) میں حکومتِ ہند کے سابق کابینی وزیر میجر جسونت سنگھ ( ریٹائرڈ ) کا 27 ستمبر ، 2020 ء کو صبح 6 بجکر 55 منٹ پر انتقال ہوا ۔ انہیں 25 جون ، 2020 ء کو آرمی اسپتال ( آر اینڈ آر ) میں داخل کیا گیا تھا اور ان کے متعدد اعضائے رئیسہ کا علاج کیا جا رہا تھا ۔ اِس سے پہلے ان کے سر میں شدید چوٹ آئی تھی اور آج صبح انہیں دِل کا دورہ پڑا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جسونت سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعطم مودی نے ٹویٹ کیا ’’جسونت سنگھ کو ان کی فکری صلاحیتوں اور ملک کی خدمت کے لئے یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے راجستھان میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیتپیش کرتے ہیں۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×