ٹائم میگزین کی 100با اثر شخصیات میں شاہین باغ کی دبنگ دادی بھی شامل
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مہینوں شاہین باغ مظاہرہ میں بیٹھنے والی 82 سالہ دبنگ دادی بلقیس کو ٹائم میگزین 2020 کے 100 انتہائی بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےٹائم کی جاری کردہ تازہ فہرست میں انھیں آئیکن کی کٹیگری میں جگہ ملی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائم میگزین کی طرف سے جاری فہرست میں دادی بلقیس کا نام سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ایک بار پھرشاہین باغ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ کئی ٹوئٹر یوزر نے لکھا ہے کہ اس عمر میں بلقیس کے جدوجہد کا جذبہ قابل تعریف ہے اور وہ صحیح معنوں میں ایک رول ماڈل ہیں۔یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ سی اے اے کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کا مظاہرہ پوری دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہا، لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ شاہین باغ کی دادی بلقیس کو بھی عالمی سطح پر پہچان مل گئی ہے۔