ریاست و ملک

راجیہ سبھا کے 11 ممبروں کے ریٹائرمنٹ کا وینکیا نائیڈو نے کیا اعلان

نئی دہلی23:؍ستمبر (اے این ایس)راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کے روز 11 ممبروں کے ناموں کا اعلان کیا جو رواں سال نومبر میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ایوان بالا سے ریٹائر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ، ہم ریاست اترپردیش اور اتراکھنڈ کے اپنے کچھ ساتھیوں یعنی ڈاکٹر چھترپال سنگھ یادو ، جاوید علی خان ، پی ایل پنیا ، روی پرکاش ورما ، راجہ رام ، رام گوپال یادو ، ویر سنگھ ، ہردیپ سنگھ پوری ، سے الوداع کہہ رہے ہیں۔ نائڈو نے کہا نیرج شیکھر ، ارون سنگھ اور راج ببر جو نومبر کے مہینے میں ریٹائر ہوں گے۔ میعاد ختم کرنے والے اراکین اپنی زندگیوں کو عوامی کاز کے لیے وقف کیا ہے ایوان ان کی کمی محسوس کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×