ریاست و ملک

اقبال انصاری نے بابری مسجد شہادت کیس کےتمام ملزمان کو بری کرنے کی اپیل کی ، 30 ستمبر کو ہوگا فیصلہ

ایودھیا: 17؍ستمبر (اے این یو)لکھنؤ کی خصوصی سی بی آئی عدالت جو بابری مسجد انہدام کیس میں 30؍ستمبر کو فیصلہ سنانے جارہی ہے‘اس فیصلے سے قبل بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری نے مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی سی بی آئی خصوصی عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس کیس کے تمام ملزموں کو بری کردیا جائے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت 30 ستمبر کو فیصلہ سنائے گی اور ملزمان میں ایل کے اڈوانی جیسے سینیر رہنما بھی شامل ہیں۔32؍ملزمین میں قابلِ ذکر اڈوانی ، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی ، اوما بھارتی ، کلیان سنگھ اور ونئے کٹیار کو عدالت نے حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔انصاری نے کہا ہے کہ اعلی عدالت پہلے ہی تنازعہ پر اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور مندر کی تعمیر کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا ، "بابری انہدام کیس میں متعدد ملزمان اب زندہ نہیں ہیں اور جو موجود ہیں وہ بہت بوڑھے ہو چکے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس معاملے کو سپریم کورٹ کے حالیہ ملکیت معاملہ پر فیصلے کے بعد ختم پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اسے اب بند کردیا جانا چاہئے۔ کسی بھی معاملے میں ، اس کے بعد کوئی تنازعہ باقی نہیں بچا ہے۔ انصاری نے مزید کہا کہ "ہندوؤں اور مسلمانوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ رہنے اور ملک کے معاشرتی تانے بانے کو بااختیار بنانے کی اجازت دی جائے”۔ مسمار کرنے کے معاملے میں اب پوری بحث مکمل ہوچکی ہے اور 30؍ستمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج سریندر کمار 27 سال پرانے کیس فیصلہ سنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×