احوال وطن

یو پی پی ایس سی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شاندار کامیابی، 12امیدوار کامیاب

نئی دہلی: 11؍ستمبر (عصر حاضر) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) میں کوچنگ اور تربیت حاصل کرنے والے 12 طلباء نے یو پی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ سینٹر کے 24 طلباء جولائی تا اگست 2020 میں منعقدہ آخری انٹرویو میں شریک ہوئے تھے۔ اترپردیش پبلک سرویس کمیشن (یو پی پی ایس سی) نے آج مشترکہ ریاست/ اپر سب اورڈی نیٹ سروسیز(جنرل/خصوصی بھرتی) امتحان -2018 کے نتائج کا اعلان کیا، جسے عام طور پر پی سی ایس -2018 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں میں فہیم احمد قریشی رینک 52 عہدہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، فرمان احمد رینک 6 عہدہ ڈپٹی کلکٹر، آفتاب عالم رینک 2 عہدہ اکاؤنٹ آفیسر، صبورخان رینک اول عہدہ ضلع کمانڈنٹ آف ہوم گارڈ، نکیتا رینک 36 عہدہ ڈپٹی کلکٹر، اریب احمد رینک 12 عہدہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، طاہر احمد ماجد رینک 73 عہدہ کمرشیل ٹیکس آفیسر، عبدالسلام خان رینک 20 عہدہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اکثیر خان رینک اول عہدہ ‏بلاک ڈولپمنٹ آفیسر، عباس حسن نقوی رینک 16 عہدہ ڈپٹی کلکٹر، شمس تبریز خان رینک 42 عہدہ ڈپٹی کلکٹر، زبیر حسن رینگ 97 عہدہ کمرشیل ٹیکس آفیسر۔

یہ طلباء گذشتہ ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے سے آر سی اے سے کوچنگ لے رہے تھے۔ یہ طلباء 04 اکتوبر 2020 کو منعقد ہونے والے یوپی پی ایس سی کی سول سروسز (پرائمز) امتحان 2020 کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔ منتخب طلباء کو ایس ڈی ایم، ڈی ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر، بی ڈی او وغیرہ جیسی خدمات دی جائیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے اگست میں آر سی اے سے کوچنگ اور ٹریننگ لینے والے 30 امیدواروں کا انتخاب یوپی پی ایس سی کے سول سروسز امتحان 2019 میں ہوا تھا۔ جن میں سے 25 آر سی اے میں مقیم تھے اور 05 سنٹر کے ماک انٹرویو پروگرام میں شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×