• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر زبردست احتجاجی مظاہرہ

Asrehazir by Asrehazir
جنوری 29, 2020
in ریاست و ملک
0
50
SHARES
163
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: 29/جنوری (ذرائع) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ سے اٹھنے والی آواز جہاں پورے ملک کے لیے مثال بن چکی ہے وہیں دارالحکومت دہلی میں بھی مزید تیز ہوتی جارہی ہے ۔ دہلی کے جنتر منتر پر الائنس اگینسٹ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں کی تعداد میں جنتر منتر پر مظاہرین جمع ہوئے ۔ خاص بات یہ رہی کہ جہاں بڑی تعداد میں خواتین جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کیلئے پہنچیں ، تو وہیں مسلم تنظیموں کی جانب سے جماعت اسلامی ہند کے علاوہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ، اے پی سی آر اور لوک راج سنگٹھن سمیت ایک درجن تنظیموں کے کارکنان بھی مظاہرہ میں شامل ہوئے ۔ مظاہرین نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو شہریت ترمیمی قانون واپس لینا ہوگا ، کیونکہ یہ قانون آئین کے خلاف ہے اور ملک کے لوگوں میں بھید بھاو کرتا ہے ۔
مظاہرہ میں شامل خواتین نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد اسی مٹی سے پیدا ہوئے تھے اور یہاں سے ہم کہیں نہیں جائیں گے ۔ مظاہرین نے حکومت پر زندگی سے وابستہ ایشوز کو دبانے اور انہیں نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ۔ مظاہرہ میں پہنچے آر جے ڈی کے ممبر پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ یہ گاندھی کا ملک ہے اور یہاں اسرائیل کا نظریہ نہیں چلے گا ۔ منوج جھا نے کہا کہ اب آپ لوگ جاگ چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا لفظ استعمال کرتے ہیں وہ ملک کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ ہمارے ملک کیلئے بے مثال لمحہ ہے ، یہ آگے بڑھے گا اور انہیں قانون واپس لینا ہوگا ۔ اگر پیار سے نہیں لیا تو گاندھی وادی طریقہ سے انہیں مجبور کردیا جائے گا ۔ اس سے ہمارے ملک کا نقصان ہوا ۔ گاندھی کے ملک اور اسرائیل کے نظریہ کا فرق مٹ گیا ۔
جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر سائیں بالا جی نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج آئین بچانے کی لڑائی ہے ۔ بالاجی نے کہا کہ دہلی کے الیکشن میں شاہین باغ اور شہریت قانون کے خلاف احتجاج کو اس لئے ایشو بنایا جارہا ہے ، کیونکہ کچھ لوگوں کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے کہا کہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج انتخابی ایشو نہیں ہے ، جو لوگ اس کو انتخابی ایشو بنا رہے ہیں وہ اس کی مخالفت کررہے ہیں ۔ نوید حامد نے کہا کہ حکومت خواتین سے بلند ہونے والی مخالفت کی صدا سے ڈر گئی ہے ۔ مظاہرہ میں شامل ہونے والوں میں جماعت اسلامی ہند کے انجینئر محمد سلیم ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبر اور ویلفیئر پارٹی کے صدر قاسم رسول الیاس ، لوک راج سنگٹھن کے صدر راگھون کے ساتھ الائنس اگینسٹ سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے کنوینر مجبتی فاروق سمیت کثیر تعداد میں سماجی کارکنان شامل ہوئے ۔

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

پونے کا مومن پورہ بھی بن گیا شاہین باغ، انقلاب کے نعروں کے ساتھ شامل ہوئیں کثیر تعداد میں خواتین

Next Post

عورتوں پر جماعت کی نماز لازم نہیں اگر وہ مسجد جانا چاہیں تو شرعا اس کی اجازت ہے

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

عورتوں پر جماعت کی نماز لازم نہیں اگر وہ مسجد جانا چاہیں تو شرعا اس کی اجازت ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×