
دعوہ اسلامک اکیڈمی کے تحت اہم نشست بعنوان بھارت میں ذات پات کا نظام اور آر ایس ایس کے عزائم
حیدرآباد: 8؍فروری (پریس ریلیز) مولانا عبدالله معاذ حسامی کی اطلاع کے بموجب دعوہ اسلامک اکیڈمی کے زیراہتمام "بھارت میں ذات پات کا نظام اور آر ایس ایس کے عزائم’’ عنوان کے تحت ایک اہم نشست آج 8 فروری 2020 بروزِ ہفتہ بعد مغرب مسجد اقصی سپوٹا باغ سعیدآباد حیدرآباد میں منعقد ہے۔ مذکورہ عنوان کے تحت ظہیرآباد سے تعلق رکھنے والے داعی جو گہرائی سے اس موضوع کا مطالعہ رکھتے ہیں اور اس موضوع پر کئی ایک کتابوں کا اردو ترجمہ کرچکے ہیں، وہ خودبھی کئی کتابوں کے مصنف ہیں، عملی طور پر 20 ،25 برس سےغیر مسلموں میں کام کررہے ہیں جناب سید مقصود احمد صاحب، انکی آمد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ ہنگامی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ خواہشمند حضرات سے شرکت کی گذارش ہے۔ نوٹ: نماز مغرب مسجد اقصی میں ادا کرلیں تاکہ بروقت اجلاس کا آغاز ہوسکے اور مکمل استفادہ کیا جاسکے۔ رابطہ کیلئے,9700145246,9703296728