احوال وطن

کووڈ19-سے ہونے والی اموات پر ملنے والے معاوضہ سے متأثرین لاعلم

دیوبند،12؍ستمبر(سمیر چودھری)کووڈ 19-سے ہونے والی اموات پر حکومت کی جانب سے 4؍لاکھ روپے کا معاوضہ متأثرین کو ادا کئے جانے کاضابطہ نافذ ہے لیکن عوام کو اس کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے متأثرین اس معاوضہ سے محروم ہیں۔ اس معاوضہ کی ادائیگی قدرتی آفات کے محکمہ کی جانب سے کی جارہی ہے، لیکن محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے پاس معاوضہ کی ادائیگی کے لئے درخواستیں نہیں آرہی ہیں۔ محکمہ کاکہنا ہے کہ اس سلسلہ میں میں اس کے پاس ایک نوجوان کی کووڈ19-سے موت ہوجانے پر معاوضہ کے لئے درخواست آئی، جس کے بعد قدرتی آفات کے محکمہ نے تمام ضروری کارروائی مکمل کرکے متأثرہ خاندان کو 4؍لاکھ روپے معاوضہ اداکردیا۔ کووڈ19-کے سبب موت واقع ہوجانے پر متاثرہ اہل خانہ کو رہائشی سرٹیفکیٹ، کورونا سے موت ہونے کا سرٹیفکیٹ اور بینک کی پاس بک متعلقہ محکمہ کو معاوضہ کی درخواست کے ساتھ پیش کرنے پڑتے ہیں، لیکن معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اس سلسلہ میں معاوضہ لینے کے لئے ایک بھی درخواست نہیں آئی۔افسران کا بھی یہی ماننا ہے کہ چونکہ اس معاوضہ کے لئے تشہیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کورونا متأثرین درخواست نہیں دے پائے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کورونا سے موت ہوجانے والوں کے اہل خانہ کی جانب سے معاوضہ کے لئے درخواستیں موصول ہوں گی تو انتظامیہ کے افراد خود متأثرین کے گھر جاکر ضروری دستاویزات لینے کے لئے بعد متأثرین کومعاوضہ کی رقم اداکریں گے۔ کووڈ19-سے موت ہوجانے پر سِوِل سرجن کی جانب سے متعلقہ علاقہ کے سی او کو مذکورہ بیماری سے موت ہونے کی رپورٹ بھیجی جاتی ہے بعد ازاں فوت ہوجانے والے شخص کے اہل خانہ قدرتی آفات کے محکمہ یا سی او کے یہاں معاوضہ کے لئے درخواست دیتے ہیں۔ درخواست دینے کے 24؍گھنٹوں کے اندر محکمہ آفات کا غذی کارروائی مکمل کرکے متأثرہ فیملی کو 4؍لاکھ روپے کی رقم بطورمعاوضہ اداکردیتا ہے۔ بتادیں کہ کورونا پازیٹیو سے موت ہونے پر معاوضہ کے لئے محکمہ آفات یا متعلقہ سی او کے یہاں درخواست دی جاتی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ درخواست گذار متعلقہ سی او یا محکمہ آفات میں سے کسی ایک جگہ درخواست دے سکتا ہے۔ اس درخواست کے ساتھ کورونا وائرس سے موت ہوجانے کا سرٹیفکیٹ کے علاوہ رہائشی سرٹیفکیٹ اور وارثین میں سے کسی ایک کی بینک پاس بک کی فوٹو کاپی پیش کرنا ضروری ہے۔ درخواست دینے کے 24؍گھنٹوں کے اندر متعلقہ محکمہ کی جانب سے رقم کی ادائیگی کردی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×