ریاست و ملک

شیخِ ثانی دارالعلوم دیوبند علامہ قمر الدین صاحب گورکھپوری کے لئے دعاء صحت کی اپیل

دیوبند،9؍ اگست(ایس چودھری)دارالعلوم دیوبند کے مایۂ ناز استاذ حدیث، شیخ ثانی و سابق ناظم تعلیمات علامہ قمر الدین احمد گورکھپوری گزشتہ کئی دنوں سے سخت علیل چل رہے ہیں، شوگرکے اضافے اور نقاہت کی بناء پر انہیں فی الوقت دیوبند کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ھے۔ بیماری کی شدت کو دیکھتے ہوئے نیز ڈاکٹر وں کے مشورے کے بعد انہیں مظفر نگر کے بڑے اسپتال میںداخل کرایا جارہاہے۔ مذکورہ اطلاع دارالعلوم دیوبند کے کئی اساتذہ کے توسط سے موصول ہوئی ہے،انہوں نے مولانا کے لئے دعاء صحت کی اپیل کی ہے۔دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا محمد توقیر قاسمی نے بتایا کہ شوگر کی زیادتی اور کمزوری کی بناء پر حضرت الاستاذ کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے، جہاں سے ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد اب انہیں دوسری جگہ کسی بڑے ہسپتال میں منتقل کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ مولانا توقیر قاسمی نے تمام ائمہ مساجد،ارباب مدارس،علماء کرام،طلبہ اور عوام الناس سے مولانا کی صحت کاملہ کے لئے دعاء کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×