احوال وطن

آئین ہند کی اہمیت ملی کونسل کے قومی صدر مولانا عبداللہ مغیثی نے بتائی

سہارنپور،27/ نومبر(سمیرچودھری)
جامعہ رحمت گھگرولی میں آل انڈیا ملی کونسل یونٹ ضلع سہارنپور کے زیر اہتمام یوم دستو رکے موقع پر ایک تقریب زیرصدارت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل منعقد ہوئی، جسمیں علا قہ اور قرب وجوار سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی پہلے ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اس کے بعد صدر موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ گناہ کرنے سے دلوں میں ایک قسم کا زنگ لگ جاتاہے اور اسکی صفائی اللہ کا ذکر ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ والوں جامعہ رحمت میں یوم آئین کے عنوان سے پروگرام منعقد
آل انڈیاکی صحبت ہی زندگی کو صحیح رخ اور کار آمد طریقے سے گزارنے کا سبق دیتی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے آئین ہند پرتفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ جب انگریز ظالم یہاں سے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوا اور ملک آزاد ہو گیا تو اس آزاد بھارت کو چلانے کیلئے ایک ایسے دستور کی ضرورت پڑی جس میں سب کو یکساں حقوق حاصل ہوں تو ماہرین قانون داں حضرات پر مشتمل ایک کمیٹی نے بڑی جد و جہدکے ساتھ ایک دستور مرتب کیا جس کو دستور ساز اسمبلی نے اپنی منظوری دی اور ۶۲/ نومبر ۹۴۹۱ ء کو وطن عزیز کا خوبصورت آئین تشکیل پایا جس میں بھارت کی تمام اکثریت و اقلیتوں کا خیال رکھا گیا اور مذہبی آزادی کے ساتھ مساوات و انصاف میں بھی برابری کے حقوق دئیے گئے۔پروگرام کی نظامت کر رہے آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جس جمہوریت کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے وہ یہی مادر وطن بھارت کی سرزمین ہے جس میں تمام رنگ و نسل،ذات برادری اور تمام مذاہب کے ما ننے والے لوگ بستے ہیں اور سب مل جل کر رہتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دستور ہمیں سر جوڑ کر آگے بڑھنے آپسی نفرتیں ختم کرنے اور اخوت و بھائی چار گی کا درس دیتا ہے،انہوں نے کہاکہ جو لوگ ملک کے دستور سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کرتے ہیں ان سے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا اور ہر حال میں اپنے آئین کی حفاظت کرنی ہوگی۔ا س دوران کافی تعدا د میں علاقہ کے لوگ اور طلبہ موجودرہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×