احوال وطن

دارالعلوم وقف دیوبند اور مظاہر علوم سہارنپور میں کی گئی طلبہ کی تھرمل اسکریننگ

سہارنپور: 11؍اپریل (سمیر چودھری) ملک میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائر س سے تحفظ کے لئے آج یہاں مہتمم دارالعلوم وقف  دیوبند کے مطالبہ پر انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے سی ایم او کی سربراہی میں طلبا کی تھرمل اسکریننگ کی،حالانکہ دونوں اداروں میں تمام طلبہ فٹ اور صحت پائے گئے، اس دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے طلبہ کو دیگر ضروری صلاح مشورہ دیتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھنے تاکید کی۔ دارالعلوم وقف دیوبند کی جانب سے مہتمم مولانامحمد سفیان قاسمی نے طلبہ کی طبی جانچ کی اپیل کی تھی۔جس کے بعد آج سی ایم او ڈاکٹر بی ایس سوڈھی کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے دارالعلوم وقف دیوبند کے طلبا کی تھرمل اسکریننگ کی۔ تھرمل اسکریننگ میں پہلی نظر میں تمام طلبہ صحت مند پائے گئے ہیں،حالانکہ ٹیم نے ان سے معلومات بھی کی ہے کہ و ہ جنوری ماہ کے بعد کہاں کہاں گئے ہیں۔ اس دوران طلبہ نے بتایا کہ سالانہ امتحانات کے سبب اس دوران کہیں آنا جانا نہیں ہواہے اور وہ ادارہ میں ہی رہے ہیں۔  سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ کی کی قیادت میں دارالعلوم وقف دیوبند کے 425؍ طلبہ کی تھرمل اسکریننگ ہوئی۔ سی ایم او ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے کہا کہ اس دوران طلبہ کو سوشل ڈسٹینسنگ اور ہاتھوں کوسینیٹرائزنگ کرنے اور صاف صفائی سمیت انہیں صحت مند رہنے کے سلسلہ میں کئی اہم معلومات اورمشورے دیئے گئے۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو کھانسی یا بخار وغیرہ کی شکایت ہے تو وہ فوراً محکمہ صحت کی ٹیم سے رابطہ کرے۔ اس دوران محکمہ صحت کی ٹیم میں ڈاکٹر غیور علی،ڈاکٹر عظیم،ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر آشو توش سنگھ،ایچ ڈی ایس رویندر،عجب سنگھ،نتن اور بھوپ سنگھ وغیرہ سمیت دونوں اداروں کے ذمہ داران اور اساتذہ موجودرہے۔

وہیں ملک کی اور بڑی درسگان جامعہ مظاہرعلوم میں اس وقت مقیم طلبہ کی طبی جانچ کرائی گئی ،چونکہ سالانہ امتحان جو کہ ماہ اپریل کے شروع میں ہونے والا تھا اس کی وجہ سے تمام طلبہ امتحان کی تیاریوں میں لگے ہوئے تھے اور تقریباً دو مہینے سے کسی بھی طالب علم کا کوئی سفر نہیں ہوا ،کرونا وائرس کی وجہ سے اچانک لوک ڈاؤن اور اس وائرس سے بچاؤ کے لئے سرکاری احکامات کی پاس داری کرتے ہوئے ان کا امتحان منسوخ کردیا گیا ،فی الحال احاطہ مدرسہ میں جو طلبہ مقیم ہیں الحمدللہ سب کے سب صحت مند ہیں تاہم حفظ ماتقدم کے طور پر مظاہرعلوم کی انتظامیہ نے ان سب کا طبی معائنہ کرانے کی ضلع انتظامیہ اور محکمۂ صحت سے درخواست کی اور جامع مسجد شہرسہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری کے تعاون سے جامعہ میں مقیم پانچ سو چھیاسی طلبہ کی طبی جانچ محکمۂ صحت کے چھ ڈاکٹرس حضرات(ڈاکٹر پربھات وتھ،ڈاکٹرنوین کمار وید فارماسسٹ،ڈاکٹرمحمد فرمان،ڈاکٹرسچن کامبوج،ڈاکٹرسیٹھ پال،ڈاکٹر افضل فارماسسٹ) کی ٹیم کے ذریعہ کرائی گئی ،اس موقع پر تمام طلبہ کو ان کے احاطوں کے اعتبار سے الگ الگ لائنوں میں فاصلہ سے کھڑاکیا گیا ، احاطہ کے نگراں مولانا احمد مرتضیٰ ،مولانا مفتی شعیب احمد،مولانا محمد خالد سعید ،مولانا محمد راشد ،مطبخ کے ذمہ دار قاری محمد طاہر نعمانی ،شعبۂ صحافت کے ذمہدار مولانا عبداللہ خالد قاسمی ،اور بھائی محمد اسلم،محمد جابر وغیرہ نے موقع پر موجود رہ کر اس پورے نظام کی نگرانی کی ، جامعہ کے نائب مفتی مولانا مفتی سیدمحمد صالح الحسنی اس پوری کارروائی میں موجود رہے اورانھوںنے طبی جانچ کرنے والے تمام سرکاری ڈاکٹرس حضرات اور محکمۂ صحت کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×