احوال وطن

کورونا کو مذہب رنگ دینا نہایت نامناسب

دیوبند: یکم اپریل(سمیر چودھری)کورونا وائرس کے نام پر مرکز حضرت نظام الدین کو ہائی لائٹ کئے جانے اور اس معاملہ کو میڈیا کے ذریعہ دوسرے انداز میں پیش کئے جانے پر دارالعلوم دیوبند نے اپنے رد عمل کااظہار کیا ہے اور کہاکہ کورونا کے خلاف جاری اس لڑائی کو مذہبی رنگ دیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ کورونا خلاف جو لڑائی پوری انسانیت کی لڑائی ہے جس کو مذہبی رنگ دینا نہایت نامناسب ہے۔ کورونا وائرس کے معاملہ کولیکر تبلیغی مرکز حضرت نظام کے معاملہ میں دارالعلوم دیوبند کا رد عمل سامنے آیاہے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ تبلیغی جماعت ہماری جماعت ہے، دیوبندی فکر اور نقطہ نظر کی جماعت ہے، جس سے ہم انکار نہیں کرسکتے ہیں، اس وقت جو معاملات سامنے آئے ہیں انہیں جس طریقہ سے پھیلایا جارہاہے وہ نہایت غیر مناسب ہے کیونکہ کورونا کے خلاف لڑائی مذہبی نہیںبلکہ انسانیت کی لڑائی ہے اسکو مذہبی رنگ دے کر اس لڑائی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہمیں ملک کر اس کا مقابلہ کرنا ہے تاکہ پوری انسانیت کو اس وباء سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ نظام الدین معاملہ کی صحیح حقیقت کیا ہے اس سلسلہ میں فی الحال ہم معلومات جمع کررہے ہیں ۔سفر آنے والے افراد کے متعلق مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ ایسے لوگوں از خود محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اپنی میڈیکل جانچ کرانی چاہئی تاکہ کسی قسم کا شک و شبہ نہ رہ سکے اور کوروناکے خلاف اس لڑائی میںاپنا تعاون کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×