
ریاست و ملک
دارالعلوم دیوبند میں امسال غیر ملکی طلباء کا داخلہ نہیں ہوگا
دیوبند: 31؍مارچ (عصر حاضر) دارالعلوم دیوبند نے کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر شوال 1441ء میں ہونے والے عمومی داخلوں پر روک لگادی گئی ہے‘ اس لیے غیر ممالک سے آنے والے طلبہ امسال دارالعلوم کے لیے نہ آئیں اور جن طلبہ کو پہلے NOCجاری کردیا گیا ہے وہ بھی تعلیمی ویزہ حاصل کرکے شوال میں دارالعلوم نہ آئیں؛ کیونکہ امسال ان کا داخلہ نہیں لیا جاسکے گا اور NOC کے لیے بھی آگے کوئی درخواست نہ بھیجی جائے کیونکہ NOC جاری نہیں کیا جائے گا۔