احوال وطن

دہلی تشدد اور جمعہ کی وجہ سے دیوبند میں سیکوریٹی کے سخت بندوبست

دیوبند،28؍فروری(سمیر چودھری)دارلحکومت دہلی میں جاری تشدد کے مدنظر علاقہ میں پولیس انتظامیہ کافی سخت ہے اور سیکوریٹی کے مضبوط بندوبست کررہی ہے، آج جمعہ کے روز دیوبند میں جاری احتجاج مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اور دہلی تشدد کے پیش نظر یہاں کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی اور علاقہ افسران نے پولیس ونیم فوجی دستوںکے ساتھ مارچ کرکے لوگوں سے امن وشانتی بنائے رکھنے کی اپیل کی۔اس دوران آج شہر کی تمام مساجد میں پر حسب سابق امن طریقہ سے جمعہ کی نماز ادا کی گئی ،حالانکہ ایس پی دیہات سمیت کئی اعلیٰ افسران خانقاہ پولیس چوکی میںدن بھر ڈیرہ ڈالے رہے۔ دہلی میں جاری تشدد کے بعد پہلے جمعہ کی نماز کو لیکر یہاں پولیس انتظامیہ کافی مستعد رہی ہے مگر شہر میں ہمیشہ کی طرح پرامن طریقہ سے تمام مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی ،حالانکہ جمعہ کو لیکر انتظامیہ کافی الرٹ تھی ،اس دوران انتظامیہ نے سیکوریٹی کے مدنظر پولیس ،پی ایس سی کے علاوہ آر ایف ایف کے جوانوں کو بھی شہر کے اہم چوک چوراہوں پر تعینات کر رکھا تھا، خاص طورپر خانقاہ اور دارالعلوم دیوبند کے اطراف میں نیم فوجی دستے کے جوان تعینات رہے ،ساتھ ہی شہر میںفلیگ مارچ کرکے لوگوں سے امن وشانتی بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی۔ جمعہ کی نماز کے بعد لوگ حسب معمول اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ وہیں ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر اور اے ڈی ایف ونود کمار خانقاہ پولیس چوکی پر کیمپ کئے رہے اور حالات پر پینی نظر بنائے رکھی۔ ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر نے بتایا کہ شہر اور دیہات میں ماحول پوری طرح پر امن ہے،حساس علاقوں میں فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم راکیش کمار،سی او چوب سنگھ اور انسپکٹر یگ دت شرما نے علاقہ میں دورہ کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×