مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ کے زیر اہتمام تقریری مسابقہ بعنوان سیرت النبی ﷺ
حیدرآباد: 19؍اکتوبر (عصرحاضر) مولانا عزیز الدین قاسمی کی اطلاع کے مطابق بتاریخ ٢٦ ربیع الاول ١٤٤٤ھ مطابق 23 اکٹوبر 2022ء بروز اتوار بوقت صبح 10؍بجے تا نمازِ ظہر مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ وادئ ثناء شریف نگر بالا پور حیدرآباد کے زیراہتمام مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ کے مابین تقریری مسابقہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مدرسہ ھذا میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جسکی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد کلیم الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم تعلیمات جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ فرمائیں گے، جبکہ بہ حیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی شیخ محسن احسان صاحب رحمانی (مبلغ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ اور حضرت مولانا مفتی محمد عامر صاحب قاسمی (صدر تحفظ شریعت ٹرسٹ) تشریف لائیں گے۔ اس مناسبت سے ناظم مدرسہ مولانا محمد اکبر خان سبیلی نے قارئین عصر حاضر اور عامۃ المسلمین سے اپیل کی کہ اس تقریری مسابقہ میں تشریف لا کر طلبہ عزیز کی ہمت افزائی اور مدرسہ کے حق میں دعائے خیر فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا