احوال وطن

اسرائیلی فوج کے ذریعہ خاتون صحافی کے جنازہ پر ظلم وبربریت قابل مذمت :خلیل الرحمن سجاد نعمانی

لکھنؤ: 15؍مئی (پریس ریلیز ) اسرائیلی افواج کے تحت کوریج کے دوران جاں بحق ہوئی قطر کے ٹیوی چینل الجزیرہ کی صحافی شریں ابو عاقلہ کے آخری سفرمیں شامل سوگواران فلسطین پر اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ ظلم و بربریت کا نشانہ بنانے کی خبر ملتے ہی معروف اسلامی اسکالر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی چیئر مین رحمن فاؤنڈیشن نے مذکورہ غیر انسانی ،وحشیانہ اورانسانیت سوز واقعہ کی شدید الفاظوںمیں مذکرتے ہوئے عالمی رضاکارانہ تنظیموں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی اور سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کو ٹیوٹ کرکے اس غیر انسانی اور ظالمانہ حرکت کے خلاف صدائے انصاف بلند کرنے کی اپیل کی ہے ۔مولانا نعمانی نے شوشل میڈیا پر ٹیوئٹ کے تحت بیباک خاتون عیسائی صحافی کے جنازے میں شرکت کرنے والے سوگواروں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی افواج کے غیر انسانی رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو انسانی تقاضوں کی روح کے منافی قراردیا ہے ۔مولانا نعمانی نے مزید کہاکہ جس طرح اسرائیلی فورسیز نے خاتون جرنلسٹ صحافی کے جنازے کے ساتھ بے حرمتی کی اورانسانیت کی تمام حدوں کو پارکرتے ہوئے اس میں شامل سوگواروں کو نشانہ بنایا گیا وہ عالمی انسانی برادری کے چہرے پر بدنما داغ ہے ۔میں اس دہشت گردانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جملہ انسانیت نواز ممالک کے سربراہوں اورساتھ ہی ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کے راہل گاندھی ،اکھلیش یادو سمیت تمام انصاف پسندوں سے اس روح فرسا واقعہ پر صدائے انصاف بلند کرنے کی پر زور مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ چار روز قبل اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں اسرائی فوج کی فرائنگ سے قطرے کے ٹیلی ویزن چینل الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ جاں بحق ہوگئی تھیں جس کی دلسوز تصاویر ویڈیو شوشل میڈیا کے ذریعہ منظر عام پر آئیں جس نے تمام انسانیت نواز افراد کو جھنجھوڑ کر رکھدیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×