احوال وطن

دارالحکومت دہلی سمیت شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں سردی کی لہر

نئی دہلی، 03 جنوری (عصرحاضر) پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے منگل کو پورے شمالی ہندوستان اور کئی دیگر ریاستوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر سمیت جموں کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش اور بہار میں سردی کی لہر جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں منگل کو لوگوں کو سردی کے ساتھ ساتھ دھند کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ کہرا اور گھنی دھند کی وجہ سے صبح کے وقت کئی مقامات پر حد نگاہ بہت کم تھی۔ جس کی وجہ سے معمولات زندگی کے ساتھ ٹریفک بھی متاثر ہوا۔ دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں منگل کی شام کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔  حکمہ نے دارالحکومت دہلی میں بدھ کی صبح درجہ حرارت نو ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اتر پردیش کے بیشتر علاقوں میں گھنی دھند اور برفیلی ہواؤں نے نظام زندگی کو متاثر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم اگلے 48 گھنٹوں تک موسم میں نرمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×