حیدرآباد و اطراف

وزیر اعلی کے سی آر 9 دسمبر کو ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

حیدرآباد: 27؍نومبر (عصرحاضر) ریاستی دارالحکومت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک بڑے فیصلے میں، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 9 دسمبر کو ائیرپورٹ ایکسپریس میٹرو کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ 31 کلومیٹر طویل پروجیکٹ جو مائنڈ اسپیس جنکشن سے شمش آباد ایئرپورٹ کو جوڑے گا اس پر 6,250 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے اتوار کی سہ پہر کو ٹویٹ کرکے بتایا کہ "اس پروجیکٹ کا چیف منسٹر کے سی آر 9؍دسمبر کو ائیرپورٹ ایکسپریس میٹرو کا سنگ بنیاد رکھیں گے،” ۔
مجوزہ ہائی اسپیڈ حیدرآباد میٹرو ریل لائن میں ایلیویٹڈ اور زیرزمین دونوں حصے ہوں گے، جہاں اس پوری لائن میں تقریباً 2.5 کلومیٹر حصہ زیر زمین ہوگا۔ توقع ہے کہ حیدرآباد ایرپورٹ میٹرو ریل (HAML) اس پروجیکٹ کی نگرانی کرے گی۔
میٹرو کے ذریعہ ائیرپورٹ کو مرکزی شہر سے جوڑنے میں صرف 20 منٹ کی مسافت رہنے کی امید ہے۔ بائیو ڈائیورسٹی جنکشن، نانک رام گوڑا، نارسنگی، ٹی ایس پولیس اکیڈمی، راجندر نگر، شمش آباد، ائیرپورٹ کارگو اسٹیشن اور ٹرمینل چند اسٹیشنوں کے ہونے کی امید ہے۔
ایئر پورٹ ایکسپریس میٹرو ایک تلنگانہ ریاستی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والا منصوبہ ہے اور اسے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing