احوال وطن

چینائی میں سیاہ قوانین کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہرہ میں پولیس کا لاٹھی چارج

چنئی: 15؍فروری (ذرائع)  شہریت ترمیمی قانون  اور این آر سی  کے معاملہ پر ملک کی اکثر ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے  اب بھی جاری ہے۔ چنئی (Chennai) کے واشرمین پیٹ میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ چل رہا تھا کہ کل رات حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس کے بعد پولیس نے 100 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ وہیں، مظاہرین کو حراست میں لئے جانے کے بعد سینکڑوں لوگ انا سلائی میں ماؤنٹ روڈ درگاہ کے پاس احتجاجی مظاہرہ کرنے لگ گئے۔ پولیس وہاں بیریکیڈنگ کر رہی تھی جسے مظاہرین ہٹانے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے انہیں روکا تو جھڑپ ہو گئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ اس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس احتجاج میں تصادم کا ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصادم کے دوران مظاہرین اور پولیس بڑی تعداد میں ہیں۔ سی اے اے کی مخالفت کر رہے مظاہرین اور پولیس اہلکار ایک دوسرے سے دست وپا ہیں۔

وہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پتھراؤ میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر، مظاہرین بھی اپنے خیمے سے بھی کچھ لوگوں کو زخمی بتا رہے ہیں۔ ہنگامہ بڑھنے پر پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ ان کی رہائی کے لئے لوگوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ بعد میں حالات قابو میں آ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×