ریاست و ملک

ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آیا، امارت شرعیہ ہند کا اعلان

نئی دہلی: 2؍فروری(پریس ریلیز) آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع صاف نہیں تھا،اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا،البتہ ملک کے مختلف مقامات مثلا کلکتہ ، رانچی ، الہ آباد، اعظم گڑھ وغیرہ سے رویت عامہ کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس لئے رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ۲۹کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ۳؍ فروری۲۰۲۲ء بروزجمعرات ماہ رجب المرجب ۱۴۴۳ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
اللہم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان( آمین)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×