آئینۂ دکن

ملک کے مختلف حصوں میں ماهِ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

حیدرآباد: 29؍اکٹوبر (عصر حاضر) حیدرآباد رؤیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج بتاریخ 29؍اکٹوبر بروزِ منگل ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ امارت شرعیہ بہار جھارکھنڈ اڑیسہ پھلواری شریف پٹنہ نے بھی اعلان کیا کہ پھلواری شریف میں مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا البتہ صوبہ بہار کے مختلف اضلاع بھاگلپور‘ پورنیہ‘ ارریہ‘ کشن گنج‘ جہان آباد‘ نیز ملک کے دیگر مقامات رانچی‘ جمشید پور‘ لوہر دگا‘ کٹک وغیرہ سے عام رویت کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اسی طرح لکھنو کے فرنگی محل سے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے عام رؤیت کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح 30؍اکٹوبر کو یکم ربیع الاول ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×