رؤیت ہلال سے متعلق جمعیۃ علماء سکرہنہ ڈھاکہ مشرقی چمپارن بہار کے ایک لیٹرہیڈ سے تذبذب
حیدرآباد: 12؍مئی (عصرحاضر) ملک کے مختلف گوشوں سے ماہِ شوال کے چاند سے متعلق عدمِ رؤیت کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ ایسے میں ایک لیٹرہیڈ عوام میں تذبذب کا ذریعہ بن گیا۔ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے اس پوسٹ میں کہا گیا کہ چاند نظر آگیا ہے۔ جمعیۃ علماء سکرہنہ ڈهاکہ مشرقی چمپارن بہار کے ایک لیٹرہیڈ پر چاند سے متعلق خبر شائع کی گئی کہ چاند نظر آیا۔
تیزی سے وائرل ہوئے اس پوسٹ کے کچھ ہی دیر میں ایک اور لیٹر ہیڈ جمعیۃ علماء سکرہنہ ڈھاکہ نے شائع کرتے ہوئے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔
حالانکہ اس وقت ملک بھر کی مختلف بڑی رؤیت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے عدمِ رؤیت کا اعلان کردیا گیا جن میں قابلِ ذکر مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی و مجلس علماء دکن حیدرآباد، جامع مسجد دہلی اور فرنگی محل سے عدمِ رؤیت کے اعلانات آچکے ہیں۔