عالمی خبریں

امریکہ کے کیلی فورنیا میں سیلاب اور زلزلے کے بعد بجلی اور پانی کی ترسیل منقطع

کیلی فورنیا: 3؍جنوری (ذرائع) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار مکانات اور کاروباری مراکز کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی۔ ساکرامینٹو کی ہنگامی حالات ٹیموں نے کثیر تعداد میں سیلاب زدگان کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سیلابی پانی میں گھِرے ہوئے علاقوں سے نکال لیا ہے۔موسلا دھار بارشوں کی لپیٹ میں آئی ہوئی ریاستوں کیلیفورنیا اور نیوادا میں تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار مکانات اور کاروباری مراکز کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق کیلیفورنیا کے قصبے ریو ڈیل میں 5،4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ ریو ڈیل بلدیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کی وجہ سے علاقے میں تقریباً 100 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ قصبے کے نصف سے زائد رہائشی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں اور 30 فیصد کے لئے پانی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×