
ریاست و ملک
سی اے اے احتجاج: وزیر اعظم نریندر مودی کا دوسری مرتبہ آسام کا دورہ منسوخ
گوہاٹی: 9/جنوری (ذرائع) آسام کے گوہاٹی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2020 کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی انجام دینے والے تھے لیکن اچانک وزیر اعظم کا دورہ ملتوی ہوگیا۔ کھیلو انڈیا گیمس کے سربراہ اویناش جوشی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا تھا لیکن ابھی تک آپ کی آمد کے بارے میں کوئی خبر نہیں۔ ہمیں پتہ چلا کہ وہ نہیں آنے والے ہیں۔ پچھلے ماہ 15-17دسمبر کوگوہاٹی میں انڈیا۔ جاپان سمٹ منعقد کیا گیا تھا جس میں وزیر اعظم مودی کو مدعو کیا گیا تھا لیکن شہریت ترمیمی قانون کے احتجاج کی وجہ سے نریندرمودی نے شرکت نہیں کیا۔