آئینۂ دکن

چارمینار پر نئے سال کے جشن کے دوران سی اے اے کے خلاف احتجاج اور گرفتاریاں

حیدرآباد: یکم جنوری (عصر حاضر) سال 2019ء کا اختتام کے فورا بعد نئے سال کے جشن میں ڈوبی عوام کے درمیان شہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے روبرو سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مخالف سی اے اے نعرے بلند ہونے لگے۔ ادھر فوری پولیس محکمہ حرکت میں آتے ہوئے مظاہرین کو وہاں سے گرفتار کرکے انہیں دوسری جگہ لے جاکر چھوڑدیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران مظاہرین نے مودی اور امت شاہ کے خلاف جم کر نعرے لگائے اور اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ واضح ہو کہ چارمینار کے پاس رات ٹھیک بارہ بجے لوگ نئے سال کا جشن منانے کیلئے پہنچے تھے کہ وہیں کچھ لوگ جو شہریت قانون سے سخت ناراض ہیں انہوں نے اپنا احتجاج بلند کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×