احوال وطن

جامعہ نگر: انتہائی سخت سردی میں بھی نہیں کم ہورہا ہے خواتین کا حوصلہ

نئی دہلی: 28؍دسمبر (ذرائع) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف شمالی ہندوستان سمیت ملک بھرمیں کپکپا دینے والی سردی کے درمیان بھی احتجاج کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسی ضمن میں جامعہ نگر کےشاہین باغ علاقے میں انتہائی سرد موسم میں بھی خواتین کے جذبے اورحوصلے میں کسی طرح کی کمی نہیں آرہی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں خواتین انتہائی سرد موسم میں بھی رات میں شاہین باغ واقع ہائی وے پربیٹھ کر احتجاج کررہی ہیں۔ ایسے حالات میں جب لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہورہا ہو، ایسے حالات میں خواتین کا احتجاج پر بیٹھنا ان کی سخت ناراضگی کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہےکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلم خواتین کی ناراضگی کا سلسلہ گزشتہ 14 راتوں سےجاری ہے۔ تاہم جامعہ نگرکی خواتین کی ناراضگی میں اس وقت اضافہ ہوگیا، جب دہلی پولیس کے ذریعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں اندرگھس کرطلباء کے خلاف کارروائی کی گئی اور لائبریری میں آنسوگیس کے گولے داغے گئے۔ اس کے بعد شاہین باغ میں اپنی نوعیت کا مختلف احتجاج شروع کیا گیا، جہاں پرخواتین گھروں سے باہر نکل کر احتجاج  پربیٹھ گئیں۔ شاہین باغ میں ہونے والے احتجاج میں مختلف کلچرل پروگرام اور شاعری کے ذریعہ لوگ اپنی بات رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی یہاں سےآزادی کےنعرے اور اپنے حقوق کےنعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×