آئینۂ دکن

قومی راجدھانی دہلی میں قومی جماعت بی آر ایس کے دفتر کا وزیر اعلی کے سی آر کے ہاتھوں افتتاح ہوگا

حیدرآباد: 12؍دسمبر (عصرحاضر) دہلی میں بی آر ایس دفتر کا پارٹی لیڈروں ناماگیشور راؤ، ای دیاکر راؤ، لنگایا یادو اور بی پی پاٹل نے دورہ کیا۔ بی آر ایس لیڈر لنگیا یادو نے کہا کہ پارٹی دفتر کا کل وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ہاتھوں افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام قومی پارٹی کی تشکیل سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے کئی نئی اسکیمات کو متعارف کیا ہے جس کی نظیر ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کی گئی ہے، ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی بھی ان کی پارٹی کا نعرہ ہے۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ نے کہا کہ ان کی پارٹی کا دفتر اس ماہ کی 14 تاریخ سے دستیاب ہوگا۔ وزیراعلی نے تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کیا ہے اور پڑوسی ریاستیں بھی تلنگانہ کے خطوط پر ترقی کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست نے وہ کام کئے ہیں جو ہندوستان میں کسی اور حکومت نے نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کا قیام غریب اور کمزور طبقات کی ترقی کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کی ملک بھر میں توسیع کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی دفتر کے افتتاح کے سلسلہ میں بعض قومی لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×