احوال وطن

امارت شرعیہ کی جانب سے دیگھا پٹنہ میں کمبل کی تقسیم

پٹنہ: 15؍جنوری (عادل فریدی) آج مورخہ 15/جنوری 2021ء کوبانس کوٹھی دیگھا(پٹنہ) کے غریب ومحتاجوں کے درمیان امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے شعبۂ خدمت خلق کی جانب سے شدید ٹھنڈک کے پیش نظر کمبل تقسیم کیاگیا، ہرسال موسم سرمامیں امارت شرعیہ کی جانب سے بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ میں ہزاروں غریب ومحتاج انسانوں کی زندگیاں بچانے کیلئے حسب استطاعت بڑے پیمانے پر کمبل کی تقسیم ہوتی ہے، جس سے بے سہاروں اور کمزوروں کوبڑی راحت نصیب ہوتی ہے اور ان کے دلوں سے دعائیں نکلتی ہیں ،چناں چہ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مسلسل کئی ہفتوں سے جھگی جھونپڑی ،باندھ کے کنارے اور پسماندہ علاقوں میں حضرت امیر شریعت مولانا سیدمحمدولی رحمانی زید مجدھم کی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب حسب دستور ان محتاجوں کے درمیان جو شہر کے مختلف حصوں میں بیچارگی ومفلسی کی زند گی گذاررہے ہیں ایسے مقامات کی صحیح نشاندہی کرکے امارت شرعیہ کے ذمہ داران وکارکنان کے ذریعے اس کار خیر اور مقبول کام کو بڑی مستعدی کے ساتھ انجام دیرہے ہیں ،چنانچہ اسی حصہ کی کڑی کے طور پر آج جمعہ سے قبل امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی صاحب ومولانا ہدایت اللہ قاسمی مبلغ امارت شرعیہ ودیگر کارکنان کے ذریعہ بانس کوٹھی دیگھا کی بیواؤں محتاجوں اور بے سہاروں کے درمیان وہاں کے مقامی ذمہ داران کی موجودگی میں کمبل کی تقسیم کاعمل ہو،ا جس سے غریبوں کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے،ایسی کڑاکے کی ٹھنڈ ک میں ان کے حق میں اس سے بہتر تحفہ کیا ہو سکتا تھا ان کے ساتھ ساتھ مقامی ذمہ داران نے بھی امارت شرعیہ کے اکابرین وخادمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×