آئینۂ دکن

مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی کا ایک روزہ دورۂ بھینسہ، مختلف پروگراموں میں ہوگا خطاب

بھینسہ: 11؍دسمبر (شیخ مشتاق) یہ خبر نہایت خوشی و مسرت کے ساتھ دی جاتی ہے کہ مسجد درگاہ شریف میں عظیم الشان جلسہ عام بعنوان تکمیل درس قرآن و اصلاحِ معاشرہ مؤرخہ 12 دسمبر بروز اتوار بعد نمازش مغرب منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے معروف عالم دین حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر صاحب قاسمی ندوی مدظلہ العالی امام وخطیب مسجد ٹین پوش لال ٹیکری حیدرآباد، بھینسہ تشریف لارہے ہیں حضرت والا تکمیل تفسیر قرآن کے اس جلسہ سے خطاب فرمائیں گے نیز اسی دن بعد نمازِ ظہر مدرسہ جامعہ روضۃ الصالحین للبنات کے زیر اہتمام خواتین کا ایک دینی و اصلاحی پروگرام بمقام شہادت فنکشن ہال، اویسی نگر میں رکھا گیا ہے اور بعد نماز عشاء شہر بھینسہ اطراف و اکناف کے علماء حفاظ وائمہ کرام کی خصوصی مجلس ،، بعنوان ،، ملک کے موجودہ حالات میں علماء وائمہ کی ذمہ داریاں،، مدرسہ معہد الابرار بھینسہ میں ہوگی۔
تمام ہی علماء و حفاظ وائمہ کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ شرکت فرماکر بھر پور استفادہ فرمائیں
نوٹ ، بعد مجلس آنے والے تمام ہی علماء حفاظ وائمہ کرام کے لئے بعض محببین کی جانب سے طعام ماحضر کا انتظام ہے ضرور شرکت فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×