احوال وطن

گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ریکارڈ توڑ جیت‘ 11 یا 12 دسمبر کو چیف منسٹر کی تقریب حلف برداری ممکن

احمد آباد: 8؍دسمبر (عصرحاضر) بھارتیہ جنتا پارٹی نے گجرات اسمبلی انتخابات میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پارٹی نے ریاست میں 156 سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے، جب کہ اپوزیشن کانگریس مقابلے میں بہت پیچھے رہ گئی۔ کانگریس کو صرف 17 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے ریاست میں شاندار کارکردگی کے بلند بانگ دعوے کیے تھے، لیکن عام آدمی پارٹی نے صرف 5 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی۔ اس کے علاوہ تین آزاد امیدوار اور ایک سماج وادی پارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گجرات میں حلف برداری کی تقریب 11 یا 12 دسمبر کو ہو سکتی ہے۔ بی جے پی نے پہلے ہی موجودہ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کو وزیر اعلی کا امیدوار قرار دیا ہے۔
بی جے پی نے 27 برس تک ریاست پر حکومت کرنے کے بعد حکومت مخالف لہر سے لڑتے ہوئے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کی جیت میں اہم کردار ادا کیے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مودی فکٹر حکمراں جماعت نے مخالف لہر کا مقابلہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ سنہ 2017 میں بی جے پی نے 99 جب کہ کانگریس نے 77 نشستیں حاصل کی تھیں۔ بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کو دو اور ایک سیٹ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کھاتے میں گئی تھی، جب کہ تین آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔اس بار ووٹنگ کا تناسب سنہ 2017 کے مقابلے میں تقریباً چار فیصد کم رہا۔ 2017 میں 68.39 فیصد کے مقابلے ریاست میں صرف 64.33 فیصد پولنگ ہوئی۔ ایسے میں یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ ووٹنگ فیصد کم ہونے کی وجہ سے بی جے پی کو کچھ نقصان ہو سکتا ہے، لیکن نتائج/ رجحانات نے ان تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×