احوال وطن

کریم نگر میں علماء و حفاظ نے بھارت بند کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا

کریم نگر: 29؍جنوری (مفتی محمد عبد الحمید قاسمی) حافظ محمد وسیم الدین معتمد جمعیۃ الحفاظ کریمنگر کے مطابق میں NPR NRC CAA کے خلاف آج بھارت بند کے پیش نظر شہر کریم نگر میں مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی امام وخطیب مدینہ مسجد صدر جمعیت علماء کریمنگر نے محلہ مکرم پورہ اور دیگر محلوں میں تاجر حضرات سے ملاقاتیں کرکےکاروبار بند کرنے کی اپیل کی اسی طرح محلہ سواران قبرستان سے متصل فروٹ مارکٹ اور ہول سیل چکن مارکٹ، مسجد عدالت سے متصل بڑی مارکٹ میں کاروبار اور دکانیں بند کرنے کے لیے مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی نائب صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا ،مفتی محمد عبدالحمید صاحب قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء کریمنگر اور رعیتو بازار  کشمیر گڈہ میں مولانا ولی اللہ خان مفکر صاحب حسامی معلم مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم کریمنگر اور مولانا عبداللہ صاحب قاسمی امام وخطیب مدینہ مسجد سالم الخمیسی کشمیر گڈہ نے بھی مسلم تاجروں کو کاروبار رضا کارانہ طور پر بند کرنے کی پر زور اپیل کی اس کے علاوہ دینی مدارس میں تلاوت، آیت کریمہ اور دعاؤں کا خاص اہتمام کیا گیا، بعض دینی مدارس کو تعطیل دی گئی اور محلہ خان پورہ میں تقریباً دوکانیں بند رہے، علماءکرام ،سماجی کارکن اور نوجوانوں نے بھارت بند کامیاب بنانے میں بھرپور حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×