ریاست و ملک

اومیکرون کے خطرے کے درمیان BCCI کا بڑا اعلان، جنوبی افریقہ l کے دورے پر جائے گی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا کے جنوبی افریقہ دورے پر اومیکرون کا سایہ نہیں پڑے گا۔ کافی غوروخوض کرنے کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے جنوبی افریقہ دورے کو ہر جھنڈی دکھا دی ہے۔ سکریٹری جے شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ دورہ مقرروقت پر شروع ہوگا۔ تقریبًا چالیس روزہ اس دورے کے دوران ٹیم انڈیا، تین ٹیسٹ، تین ونڈے کھیلے گی جبکہ ٹی ٹوینٹی مؤخر کیاگیا ہے۔ دسمبر کے تیسرے ہفتے سے اس دورے کا آغاز ہوگا۔ خیال رہے کہ چوبیس نومبر کو اومیکرون کی تصدیق ہونے کے بعد اس دورے کے حوالے سے شکوک وشبہات ظاہر کیے جارہے تھے لیکن اب تصویر صاف ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing