ریاست و ملک

بے لگام اینکر کی دریدہ دہنی ناقابل برداشت، حکومت ہند امیش دیوگن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے: مفتی سید محمد عفان منصورپوری

امروہہ : 17؍جون (سالار غازی) ایک ایسے وقت میں جب کہ پورا ملک اگر ایک طرف کورونا مہاماری سے جنگ لڑرھا ھے تو دوسری طرف پڑوسی ملک چائنا کی چیرہ دستیوں کے خلاف یک آواز ھے اور اپنے فوجیوں کی شہادت پر اظہار غم کرتے ھوئے ان کے خون کا بدلہ لینے کا مطالبہ کررھا ھے ایسے حالات میں قومی چینل نیوز 18 کے تاریخ سےنابلد ، بدنام زمانہ اور بے لگام اینکر نے سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخانہ جملے کہکر ملک میں فرقہ پرستی کے عفریت کو ایک بار پھر پانی پلانے کا کام کیا ھے اور اپنی زھر انگیز زبان سے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرکے باشندگان ھند کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی ھے ، جمعیت علماء امروھہ امیش دیوگن کے نازیبا تبصرے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی ھے۔ معروف عالِم دین صدر مدرس و ناظم تعلیمات مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ مفتی سید محمد عفان منصور پوری نے امیش دیوگن کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور متنازع نیوز اینکر سے معافی کے ساتھ ہی حکومت ھند سے سخت قانونی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا مفتی سید محمد عفان نے مزید کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ ھمارے ملک کی وہ باوقار و بافیض شخصیت ھیں جن کے عقیدت مندوں کا دائرہ ساری دنیا کے اندر پھیلا ھوا ھے مسلمان تو مسلمان غیر مسلموں کی بھی بہت بڑی تعداد ان سے محبت و عقیدت اور ان کے مزار پر حاضری کو اپنے لئے سعادت و خوش قسمتی کا باعث تصور کرتی ھے ایسی غیر متنازع اور درویش صفت اللہ کے ولی کی شان میں گستاخی کرنا بڑی حرماں نصیبی اور اللہ کے غضب کو دعوت دینے والی چیز ھے ، خواجہ اجمیری علیہ الرحمہ کے چاھنے والوں اور مسلمانوں کے لئے امیش دیوگن کی یہ حرکت ناقابل برداشت ھے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے ، مزید کہا کہ
جمعیت علماء امروھہ حکومت ھند سے پرزور مطالبہ کرتی ھے کہ وہ اس گستاخ زبان اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور ایسا سخت نوٹس لے کہ آئندہ کسی دریدہ دہن کو اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ ھو سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×