احوال وطن

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر اور پرتیک سنہا بھی نوبل انعام کے لیے متوقع شخصیات میں شامل

نیویارک: بھارت میں فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی پریتک سنہا اور محمد زبیر کے علاوہ بھارتی مصنف ہرش میندر اس سال کا نوبل امن انعام جیتنے کے لیے پسندیدہ افراد میں شامل ہیں۔ یہ نامزدگی ناروے کی پارلیمنٹ اور اوسلو کے پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (PRIO) کرتے ہیں۔ نوبل امن انعام کا اعلان 7 اکتوبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں کیا جائے گا۔نوبل امن انعام اعلان کرنے سے پہلے اس بارے میں پیشین گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کون اور کون سی تنظیمیں سب سے زیادہ اس باوقار عالمی اعزاز کو جیتنے کے لیے پسندیدہ ہیں۔ ٹائم میگزین نے ایک رپورٹ میں، جیتنے کے لیے کچھ پسندیدہ افراد کی فہرست مرتب کی، جو نامزدگیوں کی بنیاد پر ناروے کے قانون سازوں، بک میکرز کی پیشین گوئیوں، اور پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اوسلو کے انتخاب کے ذریعے عام کی گئیں ہیں۔ 2022 کے امن کے نوبل انعام کی ریس میں 343 امیدوار ہیں جن میں سے 251 افراد ہیں اور 92 ادارے ہیں۔
زبیر کو رواں سال جون میں سال 2018 کی ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق یہ ٹویٹ انتہائی اشتعال انگیز اور دو مذاہب کے درمیان نفرت کو ہوا دینے والا تھا۔ ٹائم میگزین نوٹ کرتا ہے کہ زبیر کی گرفتاری کی دنیا بھر کے صحافیوں نے مذمت کی جنہوں نے کہا کہ یہ ان کے حقائق کی جانچ کے کام کا بدلہ ہے۔زبیر ایک ماہ بعد تہاڑ جیل سے واپس آئے، انہیں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی۔

اس کے علاوہ ٹائم لسٹ میں پسندیدہ افراد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی، بیلاروسی اپوزیشن کی سیاست دان سویاٹلانا تسخانوسکایا، عالمی ادارہ صحت، روس کے جیل میں بند اپوزیشن لیڈر اور انسداد بدعنوانی کے کارکن الیکسی ناوالنی اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×