شہر حیدرآباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت دو روزہ تفہیم شریعت ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد: 5؍دسمبر (پریس ریلیز) مفتی محمد رفیع الدین رشادی کنوینر کی اطلاع کے بموجب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڑ کی تفہیم شریعت کمیٹی کے تحت دو روزہ تفہیم شریعت ورکشاپ 4 ڈسمبر بروز ہفتہ ۱۱ بجے دن تا 5 ڈسمبر بروز اتوار 4بجے شام زیر صدارت جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بمقام مسجد عالمگیر عید گاہ گٹالہ بیگم پیٹ میں منعقد ہوا ۔قاری عبداللہ کلیمی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا مہمان خصوصی امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم نے فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کی تحریر کردہ کتاب بنام مسلم پرسنل لا اور بعض غلط فہمیاں کی رسم اجرا ء فرمائی مسلم پرسنل لاء کے وہ خصوصی موضوعات جن کے متعلق پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ غلط فہمیاں برادران وطن اور مسلم معاشرہ میں پیدا کی جارہی ہے اسکے صحیح دفاع اورسد باب کے لے کمر بستہ ہوجانے کی مفتیان کرام علماء وکلاء اور دانشوروں کو تلقین فرمائی۔ اس افتتاحی تقریب میں مفتی صادق محی الدین فہیم صاحب مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب، حافظ پیر شبیر احمد صاحب، مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی صاحب مولانا محمد بن عبدالرحیم با نعیم مظاہری صاحب مولانا ڈاکٹر متین قادری صاحب عالجناب ضیا الدین نیر صاحب امیر ملت اسلامیہ مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا۔ اس افتتاحی تقریب سے حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے تفہیم شریعت ورکشاپ کی ضرورت و اہمیت پر کلیدی خطبہ دیا تعدد ازدواج کے عنوان پر مولانا جمال عارف ندوی صاحب مالیگاوں طلاق اور اسلامی نقطہ نظر پر مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب، طلاق سے پہلے تحکیم کیوں ضروری نہیں عنوان پر مفتی عمر عابدین قاسمی صاحب، لے پالک بیٹے اور اسلامی تعلیمات کے عنوان پر مولانا تبریز عالم قاسمی دہلی، خواتین کا حق میراث پر مولانا ڈاکٹر فہیم اختر ندوی صاحب مولانا آزاد یونیورسٹی یتیم پوتے کی میراث پر مولانا تبریز عالم قاسمی نے محاضرات پیش کے شرکاء کو مدلل انداز میں تفہیم کرائی شرکاء میں مذاکراہ کرایا گیا ہر عنوان سے متعلق سوالات کے جوابات دئے گئے۔ آخری نشست میں مفتی عبدالودود صاحب مفتی تجمل حسین قاسمی صاحب مولانا فصیح الدین ندوی صاحب نے تاثرات پیش کیے۔ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اکابرین کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے تفہیم شریعت کا کام ہر ضلع اور بڑے شہروں میں کیسے کرنا اسکا طریقہ کار بتایا۔ مفتی محمد رفیع الدین رشادی کنوینر نے کلمات تشکر ادا کیا خصوصی طور پر عالی جناب احمد نواز خان صاحب صدر مسجد عالمگیر و مدرسہ گلشن صحابہ عید گاہ گٹالہ بیگم کی ہمہ جہتی دینی خدمات کا تذکرہ کیا مسلم پرسنل لا بورڑ کی تفہیم شریعت کمیٹی کے ذمہ داروں جانب سے اس ورکشاپ کی مکمل اور کامیاب میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مولانا سید مصباح الدین حسامی صاحب جوائنٹ کنوینر ورکشاپ کی نگرانی میں عالی جناب احمد نواز خان صاحب اور ریاض صاحب منیجر مسجد عالمگیر نے تمام مہمانوں کی شال پوشی کی اور انکی خدمات میں مومنٹو پیش کیا۔ بزرگ عالم دین مفتی عبدالودود مظاہری صاحب کی دعا پر ورکشاپ کا کامیاب اختتام ہوا۔