آئینۂ دکن

ٹی ای ٹی سند کی قانونی حیثیت کی مدت میں تاحیات اضافہ کا آئیٹا تلنگانہ نے کیا خیر مقدم

حیدرآباد: 5؍جون (پریس ریلیز) آئیٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین اور سکریٹری محمد اصغر حسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک کے  بیان کا خیر مقدم کیا کہ حکومت ہند نے ٹیچروں کے اہلیتی امتحان (TET) کے سند کی قانونی حیثیت کی  مدت میں تاحیات کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس سے ملک بھر کے  لاکھوں اساتذہ کو فائدہ پہنچے گا۔  وہ اساتذہ جو ایک بار اہلیتی امتحان کامیاب کرچکے ہیں ان پر   سات سال کے بعد دوبارہ امتحان میں کامیابی کے لزوم کو برخواست کر دیا  گیا ہے ۔ امکان ہے کہ بہت جلد ریاستی اور مرکزی حکومت ایسے امیدواروں کو جن کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں، تاحیات اطلاق کا  نیا صداقت نامہ جاری کریگی ۔ آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی مشاورتی کونسل کے ممبران جناب سید عارف صاحب،جناب محمد عبدالکریم صاحب، جناب محمد نصیر الدین صاحب، جناب محمد نذیر احمد صاحب،جناب محمد عبد المجیب صاحب، جناب محمدسہیل صاحب، جناب محمد اظہر الدین صاحب، محترمہ اسما زرین صاحبہ و محترمہ عایشہ بیگم صاحبہ نے مرکزی وزیر تعلیم کا  حد شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی مطالبہ بھی کیا کہ ریاستی اہلیتی امتحان کامیاب طلباء کو CTET کے مساوی درجہ دیں اور ٹیچروں کے انتخاب کے مرکزی سطح کے امتحانات میں TET کامیاب امیدواروں کو  بھی موقع  دیں۔ مرکزی پوسٹوں کے لئےCTET کا لزوم برخواست کیا جائے تو لاکھوں اساتذہ کو روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے اورمرکزی حکومت کے معیاری تعلیم کے مشن کو حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔ سکریٹری ائیٹا نے 2011 سےTET اور CTET  کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد حکومت ٹیچروں کے انتخاب کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گی

Related Articles

One Comment

M A HUSAAIN کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×