ریاست و ملک
آل انڈیا بیت الامداد چیاریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے نرمل ایریا گورنمنٹ اور میٹرنٹی ہاسپٹل کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم
نرمل: 23؍اکٹوبر (پریس ریلیز) جناب میر ظفر الدین جنرل سیکریٹری آل انڈیا بیت الامداد چیاریٹیبل ٹرسٹ کی اطلاع کے بموجب ضلع نرمل کے دو گورنمنٹ ہسپتال ایریا گورنمنٹ ہسپتال اور گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل میں علاج کرانے آئے سبھی مریضوں میں پھلوں کی تقسیم بلا تفریق مذہب عمل میں آئی،
اس موقع میں نرمل بیت الامداد چیاریٹیبل ٹرسٹ یونٹ کے ذمّہ دار مولانا مرزافہیم بیگ قاسمی، امام و خطیب مسجد اقصیٰ۔مفتی توصیف صاحب مظاہری مفتی عرفان اشاعتی مفتی احسان شاہ قاسمی، حافظ سید عبد المتین حافظ کلیم حافط وسیق حافظ شہزاد زبیر قمر عظیم بن یحییٰ صدر مجلس اتحاد المسلمین خواجہ اسلم علی سابقہ کونسلر عثمان سابقہ کونسلر نذیر خان محمد عرفان محمد امان محمد عمران خان کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔