ریاست و ملک
بیت الامداد ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایریا ہاسپٹل ظہیرآباد میں بورویل کی تنصیب
ظہیر آباد: یکم مارچ (عصر حاضر) آل انڈیا بیت الامداد کی جانب سے ایریا ہاسپتل ظہیرآباد میں بورویل کی تنصیب عمل میں آئی۔ ظہیرآباد کے سرکاری دواخانہ میں کافی عرصہ سے پانی کی قلت کے باعث بیماروں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات در پیش تھیں‘ پانی کے لیے لوگ سخت دشواری اٹها رہے تھے‘ آل انڈیا بیت الامداد کی ٹیم نے اس دواخانہ کا سروے کیا اور پروجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے آج بورویل نصب کیا گیا۔ اس موقع پر ادارہ کے جمیع ذمہ داران و اراکین نے تمام ہی معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیکر بیماروں اور تیمارداروں کی راحت رسانی کا باعث بنے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر 9618778681 پر رابطہ کریں۔