حیدرآباد و اطراف

شادی کے تیرہ برس بعد خاتون نے بیک وقت تین لڑکیوں کو جنم دیا

میدک: 28؍نومبر (عصرحاضر) شادی کے تیرہ سال بعد خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا یہ واقعہ چیگنٹہ منڈل کے پوتھن پلی میں پیش آیا۔ شادی کے 13 سال بعد لاولد جوڑے کے گھر خوشیوں کی سوغات نظر آئی۔ یہ خاتون سرکاری اسپتال گجویل میں تین بچوں کو جنم دیا۔ چیگنٹہ منڈل کے پوتھن پلی کے ہری پرساد کی بیوی بالاسائی جیا نے پچھلے 12 سالوں کے دوران کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا تھا، لیکن وہ ناکام رہی۔ اور اب، ان کی شادی کے 13 سال بعد بیک وقت ایک نہیں بلکہ تین بچیوں کے قابل فخر والدین بن گئے۔

ڈاکٹر تروینی، ڈاکٹر اناپورنا اور ڈاکٹر منجولا نے پیر کی صبح جیا پر سی سیکشن کی سرجری کی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ تینوں بچے اور ماں صحت مند اور ٹھیک ہیں۔ ڈاکٹر رامو، مہیپال، شانتھنو ریڈی اور دیگر نے والدین کو مبارکباد دی، جو اپنے گاؤں کے قریب سرکاری اسکولوں میں رضاکارانہ اساتذہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing