ریاست و ملک

ڈاکٹر دیشا کے قتل واقعہ میں ملوث مجرموں کو سخت سزادی جائے

عادل آباد 2؍دسمبر (پریس ریلیز) تنظیم اتحاد العلماء والحفاظ و تنظیم الائمہ و مؤذنین عادل آباد کے ذمہ داران مولانا محمد اکبرالدین حسامی اور حافظ منظور احمد نے ڈاکٹر دیشا قتل واقعہ کے خلاف ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے پورے سماج کو شرمندہ کردیا ہے واردات میں ملوث تمام مجرموں کو عبرت ناک سزادی جائے اور خواتین کی حفاظت اور آئندہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ دیشا کے اہل خانہ کے غم میں تمام علماء وحفاظ اور شہریان عادل آباد برابر کے شریک ہیں اور اظہار تعزیت کرتے ہیں تنظیم کے ذمہ داران نے ملزمین کے خلاف شدید غصہ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حافظ کاظم مصباحی‘ حافظ عبدالعزیز‘ حافظ سعداللہ‘ حافظ نذیر احمد’ پرنسپل نونہال اردو اسکول  عتیق احمد اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing