حیدرآباد و اطراف

آزادی کے 75ویں جشن کی مناسبت سے اساتذہ کے لیے مقالہ نویسی کا موقع۔ آئیٹا تلنگانہ کا اعلان

حیدرآباد: 10؍اگست (پریس ریلیز) میڈیا کمیٹی ممبر محمد معین الدین کے بموجب ESSC ریاستی کنوینر محمد عبد المجیب نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ آئیتا تلنگانہ نے آزادی کے 75 ویں جشن کی مناسبت سے اساتذہ (سرکاری، خانگی، مدارس) کے لئے مقالہ نویسی بعنوان ” دکن (تلنگانہ) کی تعمیر میں مسلمانوں کا کردار ” رکھاہے اساتذہ کسی ایک زبان , اردو، تلگو، انگریزی میں ، زیادہ سے زیادہ A4 کے دس صفحات پر لکھ سکتے ہیں ۔ مقالے آئیٹا تلنگانہ ریاستی آفس ۔ 585-8-22, اسلا مک سنٹر ، چھتہ بازار حیدرآباد 500002 پر 31st August تک پہنچ جانے چاہیے اساتذہ پیشہ تدریس سے منسلک کا خود صداقت نامہ منسلک کریں۔ مواد عنوان کے مطابق ہو اور اسکا ماخذ بھی لکھیں، پہلا انعام 7 ہزار روپے، دوسرا انعام 5ہزار روپے مقرر ہے مقالہ واپس نہیں کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات 9032110089 نمبر پر حاصل کیا جاسکتا ہے. ریاستی صدر محمد یقین الدین نے تمام اساتذہ سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×