حیدرآباد و اطراف
حیدرآباد کے امیر پیٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ۔دو افراد جھلس گئے
حیدرآباد6 دسمبر(عصرحاضر)شہرحیدرآباد کے امیرپیٹ، یلاریڈی میں گیس سلنڈردھماکہ میں دو افراد جھلس گئے۔یہ واقعہ منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب چائے بنانے کے لئے 52سالہ نرسمہا نے گیس اسٹو کو سلگایاجس کے ساتھ ہی دھماکہ ہوا۔اس دھماکہ میں نرسمہااور اس کی بیوی ناگالکشمی جھلس گئی۔مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا۔پولیس کی کلوز ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی تاکہ دھماکہ کی وجوہات کا پتہ چلایاجاسکے۔