افکار عالم

ہندوستان اور یو اے ای کا روپے اور درہم میں تجارت کے طریقہ کار پر تبادلۂ خیال

متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر سنجے سدھیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مرکزی بینک دو مقامی کرنسیوں میں تجارتی تبادلے کے ممکنہ طریقہ کار پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

سدھیر نے جمعہ کو نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ روپے اور درہم میں تجارت سے لین دین کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ملک آزاد تجارتی معاہدے کے تحت تجارت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل نے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا ملک اور خلیج تعاون کونسل نے ایک آزاد تجارتی معاہدے تک پہنچنے کیلئے بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ مذاکرات 2006 اور 2008 میں ہونے والے سابقہ مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی اپنی نوعیت کی تیسری کوشش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×